تیمرگرہ ،خصوصی بچوں کے اسکول کی اراضی کیلئے ایک کروڑ کا چیک جاری

تیمرگرہ ،خصوصی بچوں کے اسکول کی اراضی کیلئے ایک کروڑ کا چیک جاری

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) خصوصی بچوں کے اسکول اراضی خریدنے کے لئے ضلع نا ظم دیر لویر محمد رسول خان نے ایک کروڑ روپے کا چیک متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ،اسکول بلڈنگ تعمیر پر کام کا آغاز جلد ہو گا ۔جماعت اسلامی دیر لویر کے ترجمان انجنےئر یعقوب الر حمن کی کوششوں سے صو با ئی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ڈبر دیر خو نگی کے مقام پر 5کنال اراضی خر ید نے کے لئے ضلعی حکومت کو جاری کیا تھا ،ضلع سیکر ٹر یٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ضلع نا ظم حاجی محمدرسول خان نے کہا کہ قوت گو یا ئی اور سما عت سے محرو م خصوصی بچوں کے لئے اسکول کی تعمیر سے ان بچوں کے حصول تعلیم میں حائل رو کا وٹیں د ور ہو نگی ،بہت جلد ڈبر کے مقام پر جدید سہو لیا ت سے اراستہ اسکول بلڈ نگ تعمیر کیا جا ئیگا ،انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشر ے کا اہم حصہ ہے ،ان بچوں کی بحالی ،تعلیم و تر بیت حوالے سے معاشرے کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں ،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...