ضلع ناظم پشاور سے تاجروں کی ملاقات بچت بازار کے اجراء پر اظہار تشکر

ضلع ناظم پشاور سے تاجروں کی ملاقات بچت بازار کے اجراء پر اظہار تشکر

پشاور( کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے بچت بازار کے تاجروں کی اظہار تشکرملاقات‘ ضلع ناظم پشاور کی تاجروں کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کی ہدایت ‘ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے بچت بازار کے تاجروں نے صدر گل حق کی قیاد ت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی جبکہ اسکے علاوہ ڈائریکٹر کواڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ پی ایس او نصر ت اللہ ‘ ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں بچت بازار کے تاجروں نے 119 دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے ضلع ناظم کی کوششوں پر انکا شکریہ اداکیا اورکہاکہ تاجربرادری ضلعی حکومت سے مکمل تعاون کرتے ہوئے عوام کو معیار ی اشیاء سستے داموں مہیا کرے گی تاجروں نے خوشحال بازار کے باقی ماندہ تاجروں کوبھی جلد سے جلد دکانیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزاد ہ محمدطارق کو خوشحال بازار کے باقی تاجروں کو بھی جلد سے جلد دکانوں کی الاٹمنٹ کرنے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی زمین کا انتخاب کرنے اور جلد سے جلد تعمیر شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ضلع ناظم نے تاجروں کو تاکید کی کہ بچت بازار میں عوام کو معیاری اشیاء سستے دامو ں فراہم کئے جائیں ‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو روزگار مہیاکرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے انہو ں نے اظہار تشکر کیلئے آنے پر تاجروں کا شکریہ اداکیا اور ضلعی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...