دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پشاور ( سٹاف رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوانے عوامی مفاد میں فوری طور پر دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(پراسیکیوشن)خیبر پختونخوا عادل صدیق(پی سی ایس۔بی ایس۔20) کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر عدنان ظفر(پی اے ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈائریکٹر جنرل(پراسیکیوشن)خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...