جندول،تبدیلی آ گئی ،تحصیل ثمر باغ کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں رنگ کا انکشاف

جندول،تبدیلی آ گئی ،تحصیل ثمر باغ کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں رنگ کا ...

جندول(نمائندہ پاکستان)تبدیلی آ گئی ، تحصیل ثمرباغ میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں رنگ کا انکشاف ، کچھ ناظمین محکمہ بلدیات کے اہلکار اور ٹھیکہ داران باہمی گٹ جوڑ کر کے خاص ٹھیکہ دار کو من مانے ریٹ پر ٹینڈر دیکر بدلہ میں لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں ، راز کھل جانے کے خوف سے میڈیاں کے نمائندوں کو بھی ٹینڈر اور اجلاسوں میں شرکت کی دعوت نہیں دی جاتی ،منتخب ناظمین کے جانب سے ملنے والے خفیہ معلومات کے مطابق گذشتہ روز گاوں معیار میں ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر طلب کیا گیا تھا، ٹینڈر کیلئے جملہ ٹھیکیداران آئے تھے اور 9بجے ٹینڈر کھولنا تھا مگر 1بجے تک ٹھیکیداران گٹ جوڑ میں مصروف رہیں اور ناظمین انتظار کرتے رہیں مگر جب ٹھیکیداران کے مابین معاملات طے نہ پا سکے تو ٹینڈر کو منسوخ کر دیا گیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض منتخب ناظمین ، محکمہ بلدیات اور میونسپل انتظامیہ کے اہلکار اور ٹھیکہ داران کے مابین روابط ہوتے ہیں اور ٹھیکہ ایک مخصوص ٹھیکہ دار کو دلانے کیلئے وہ باہمی گٹ جوڑ کر کے ٹینڈر میں شریک ٹھیکہ داران کو رنگ کے تحت نقد رقم دیکر ٹینڈر سے دستبردار کرا لیتے ہیں اور ٹینڈر میں موجود دیگر شرکاء کا بھی نقد رقم دی جاتی ہے اور مخصوص ٹھیکہ دار کو من مانے قیمت پر ٹھیکہ حوالہ کیا جاتا ہے ، ذرائع کے مطابق رنگ سے پہلے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور قانونی تقاضے پوری کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کئے جاتے ہیں اور ٹینڈر میں میڈیاں کو اس وجہ سے طلب نہیں کیا جاتا کہ کہیں انہیں ٹینڈر میں رنگ اور کرپشن کا احساس نہ ہو،اگر ٹینڈر کے دوران کرپشن کا یہ سلسلہ جاری رہا تو قومی خزانہ کو بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...