تحصیل کونسلر دیر ،مولانا بادشاہ محمد نائب ناظم منتخب

تحصیل کونسلر دیر ،مولانا بادشاہ محمد نائب ناظم منتخب

دیر بالا( نمائیندہ پاکستان )تحصیل کونسل دیر کے نائب ناظم کیلئے کونسل کے اندر الیکشن ہوا ۔الیکشن کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے مولانا بادشاہ محمد تحصیل نائب ناظم دیر منتخب ہوگئے ۔ مسلم لیگ ن کے چار ممبران نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ جبکہ پی پی پی ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امید وار کو ووٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل دیر کے نائب ناظم میاں رستم یوسف کے وفات سے خالی شدہ تحصیل نائب ناظم کی نشست کیلئے بدھ کے روز تحصیل کونسل ہال میں الیکشن منعقد ہوا اسسٹنٹ کمشنر دیر عبدالوالی خان نے ریٹرنگ آفیسر کے فرائض انجام دیے ۔ اس موقع پر تحصیل نائب ناظم کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ مولانا باچا محمد نے کونسل میں 13ووٹ حاصل کی ۔ جبکہ مسلم لیگ کی چار ارکا ن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ بعد از تحصیل نائب ناظم مولانا بادشاہ محمد نے حلف اٹھایا ۔ اسسٹنٹ کمشنر دیر نے نو منتخب نائب ناظم سے حلف لیا ۔ اس موقع پر ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ۔ جماعت اسلامی کی ضلعی امیر حنیف اللہ ایڈوکیٹ ، ملک بہرام ، نثار خان وردگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہم دیر بالا میں سیاست سے بالاتر لوگوں کے خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ کونسل کے اندر اور باہر بھائی چارے کے ساتھ ایک دوسرے سے پیش آئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...