ڈیرہ ،یونین کونسل کورائی کا 13 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان

ڈیرہ ،یونین کونسل کورائی کا 13 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)یونین کونسل کورائی کے حقوق کیلئے تحریک کورائی نے 13اکتوبر 2017سے دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک احتجاجی کیمپ اور دھرنے کا اعلان کردیا ،منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،ضلع ناظم اور بلدیاتی نمائندوں نے جان بوجھ کر یوسی کورائی کو نظر انداز کر کے کرپشن کی ہے ،ملک ثناء اللہ کھوکھر ۔تفصیلات کے مطابق ملک ثناء اللہ کھوکھر نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل کورائی کے حقوق کیلئے تحریک کورائی نے 13اکتوبر2017کو دوپہر تین بجے سے شام سات بجے تک احتجاج کیمپ اور دھرنے کا اعلان کیا ہے یہ احتجاج مسائل حل ہونے تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن حکومتی اتحاد میں ہونے کے باوجود یوسی کورائی میں کوئی کام نہیں کراسکے ابھی تک گیس کی فراہمی اور دیگر مسائل حل نہیں ہوئے ،ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی و ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی نے ہمیشہ بڑے بڑے دعوے کیئے ہیں لیکن انکی کارکردگی صفر ہے ہمارے علاقے میں انہوں نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی وزیر مال علی امین گنڈہ پور اور تحصیل ناظم ڈیرہ عمر امین گنڈہ پور نے یوسی کورائی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلو ک کیا ہے لوگوں میں سخت بے چینی ہے اب اہل علاقہ خاموش نہیں رہینگے اور احتجاج کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...