ستمبر کے مہینے میں فلور ملز پر 55 چھاپے

ستمبر کے مہینے میں فلور ملز پر 55 چھاپے

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخوا پشاور کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق سال2017 میں ستمبر کے مہینے کے دوران محکمہ خوراک کی ٹیموں نے کل55۔فلور ملز پر اچانک چھاپے مارے۔اس دوران410 نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیئے کے لئے بھجوا دئیے گئے جن میں45کو غیر معیاری قرار دیاگیا جبکہ اس دوران6734دکانوں کے بھی اچانک معائنے کئے گئے۔ان معائنوں کے دوران متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر675دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ موقع پر ہی2400200 روپے بطور جرمانہ بھی وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...