رستم ،پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک کانسٹیبل جرائم پیشہ افراد سے رابطہ پر معطل

رستم ،پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبلز اور ایک کانسٹیبل جرائم پیشہ افراد سے رابطہ ...

رستم (نمائندہ پاکستان) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر کے دو ہیڈ کانسٹبلان اور ایک کانسٹیبل کو جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط رکھنے ، رشوت لینے اور کرپشن کے الزامات پر معطل کر کے کوارٹر گارڈ میں بند کردیا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق چوکی چارگلی تھانہ رستم کے ہیڈ کانسٹیبل حیات خان کو عام شہری سے رشوت لینے پر جبکہ چوکی سری بہلول تھانہ تخت بھائی کے ہیڈ کانسٹیبل حیات زمان کو کرپشن ،بد عنوانی اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط رکھنے اور اسی طرح کانسٹیبل ابرار اللہ کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث ہونے پر معطل کر کے کوارٹر گارڈ میں بند کرنے اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کاورائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا اور ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کر کے مثالی سزائیں دی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...