شانگلہ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پولیس میں 14لیس ہیڈ کسنٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ خان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایل ایچ سی ضابط خان ، ایل ایچ سی نصر اللہ ، ایل ایچ سی یوسف خان ، ایل ایچ سی طارق عثمان ، ایل ایچ سی نور خان ، ایل ایچ سی تسلیم علی ،ایل ایچ سی گوہر علی ، ایل ایچ سی اکبر خان ، ایل ایچ سی رحمت اللہ ، ایل ایچ سی ولی اللہ ، ایل ایچ سی منارس خان ، ایل ایچ سی سید واحد ، ایل ایچ سی مکمل شاہ اور ایل ایچ سی نثار علی شامل ہیں کو فوری طور پرترقی دیا جاکر فرائض منصبی بہ طریق احسن نبھانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔ نئے ترقی پانے والے تمام پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راحت اللہ خان ، ایس ڈی پی او غلام صادق، ڈی ایس پی امجد علی خان کی مبارکباد دی اور ان سے محکمہ پولیس کا وقار بلند کرنے اور عوامی خدمت پر یقین کاتوقع ظاہر کی۔