ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزاد اسلم فل کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزاد اسلم فل کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍّْ ٌْ پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ایڈمن شہزاداسلم صدیقی خیبرپختونخوافل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب ہوگئے صاحبزادہ الھادی چیئرمین شاہد درانی سنیئر نائب صدر،محمدیاسین یاسرجنرل سیکرٹری چنے گئے چارسالہ مدت کے لیے ہونیوالے انتخابات پولیس کلب پولیس لائن پشاورمیں منعقدہوئے جنرل کونسل اجلاس کی صدارت شہزاد اسلم صدیقی نے کی اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع کی عہدداروں نے کثیرتعدا د میں شرکت کی انتخابات سے قبل چیئرمین صاحبزادہ الھادی نے گزشتہ چارسالہ مدت کی کارکردگی کاذکر کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے 2014میں ایسوسی ایشن نے سات صوبائی مقابلے منعقد کئے جبکہ ایک قومی ایک ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیاسال 2015میں ایسوسی ایشن کے زیراہتما م سات صوبائی مقابلوں کاانعقاد کیاجبکہ ایک نیشنل اورجاپان میں ہماری ٹیم نے انٹر نیشنل مقابلے میں حصہ لیاسال 2016میں ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آٹھ صوبائی سطح کے مقابلے منعقد کئے گئے جبکہ ایک نیشنل ٹورنامنٹ ،سیمناراورجنوبی کوریا میں ہمارے ٹیم نے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حصہ لیااورقازقستان میں ہونے والے ورلڈ ٹورنامنٹ کے لیے بھی کوالیفائی کیاتھا،2017میں کے پی ایسوسی ایشن نے سات مقابلوں کاانعقادکیاجبکہ کالام میں نیشنل لیول ٹریننگ سیمنار کاانعقاد اورقازقستان میں منعقد ہونیوالے کراٹے ورلڈ کپ میں حصہ لیاشہزاداسلم صدیقی نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی پردلی خوشی کااظہارکرتے ہوئے اسے تسل بخش قراردیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کویقین دلایاکہ ہم ان کی خدمت کے لیے ہمیشہ اپنی کاوشیں بروئے کارلالیں گے انہوں نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کی جانب کرانٹ ،میٹس اورمقابلوں کے لیے بھرپورتعاون پران کادلی شکریہ اداکیااورکہاکہ ان کی آنے سے ہمارے مایوس کھلاڑی اورایسوسی ایشن کونئی جان ملی ہے اوران کاجذبہ پھرسے بیدارہوگیاہے امید کرتے ہیں کہ جنید خان دیگر کھیلوں کی طرح فل کنٹکٹ کراٹے پربھی توجہ دیں گے اورہماری تمام مشکلات دورکریں گے ۔بعدازاں ایسوسی ایشن کے انتخابات اتفاق رائے سے پایہ تکمیل تک پہنچے ،دیگر قابل ذکر عہدیداروں میں سنیئرنائب صدردوم ڈاکٹر صادق الرحمن خٹک،،نائب صدررخسانہ جاوید،ایسوسی ایٹ سیکرٹری عنایت اللہ خان ،نثارشنواری،بشیر احمد،فنانس سیکرٹری سیف اللہ،پریس سیکرٹری عظمت اللہ لیگل ایڈوائزرفداگل ایڈوکیٹ(سپریم کورٹ) ایگزیکٹوباڈی کے لیے ثمین جان، سید تنویر حسین،اخترعلی،عزیز الحق،سلمان اورذین العابدین ،فرید خانم شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...