احتساب عدالت سے ملزم پوسٹ ماسٹر کو قید وجرمانے کی سزا
پشاور( کرائمز رپورٹر)احتساب عدالت نے ملزم پوسٹ ماسٹرعلاؤالدین کوتین سال قیدجبکہ 10.57ملین روپے جرمانے کی سزاسنائی۔مجرم علاؤالدین جنڈولہ ،ڈیرہ اسماعیل خان میں پوسٹ ماسٹرتعینات تھے اورپنشن کی مدمیں قومی خزانے کونقصان پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے مجرم علاؤالدین نے 9ماہ کے عرصے میں پنشن کی بقایاجات غیرقانونی طور پرخردبردکی۔علاوہ ازیں مجرم نے پنشنرزکے نام پر غیرقانونی اورجعلی 545پنشن کیسزپرعملدرآمدکرتے ہوئے48جعلی اتھارٹی لیٹرز جاری کئے تھے جبکہ 497کیسزکے اتھارٹی لیٹربھی نہیں تھے۔