تورڈھیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کا انکشاف

تورڈھیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کا انکشاف

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تحصیل لاہورکے نواحی شہرتورڈھیرمیں ڈینگی وائرس کے پہلے شکار مریض کاانکشاف، صوابی کے ایک نجی کلینک میں معائنہ کروانے پرتورڈھیرکا رہائشی وسیم احمدڈینگی متاثرہ مریض پایا گیا، پرائیویٹ کلینکل لیبارٹری میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ناظم سادہ انتظار اورنائب ناظم روح الامین متاثرہ نوجوان کولیکرآرایچ سی تورڈھیرپہنچے،مریض باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصورمنتقل، شہرمیں اطلاع پہنچتے ہی خوف وحراس پھیل گیا،ڈی سی صوابی سے شہرمیں دوبارہ مؤثرسپرے کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق 20 سالہ وسیم احمد ولد فقیرشاہ ساکن تورڈھیر گزشتہ تین دنوں سے بخار میں مبتلا تھا جسے بدھ کے روز صوابی ایک نجی کلینک سے معائنہ کروانے لے جایا گیا جہاں مریض کامیڈیکل ٹیسٹ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ڈاکٹر بحرالامین نے مریض کو سرکاری ہسپتال ریفر کیاوالدفقیرشاہ مریض بیٹے کولیکرگھرپہنچے اور ہسپتال داخل کروانے کی تیاری کرنے لگے جس سے تورڈھیرمیں ڈینگی کے پہلے کیس کااطلاع ملتے ہی نائبرہوڈناظم سادہ انتظار اورنائب ناظم روح الامین مریض کے ہاں پہنچ گئے فوراً ڈی سی صوابی کے نوٹس میں لاتے ہوئے تورڈھیرمیں ازسرنو مؤثر سپرے کا مطالبہ کیا اورمریض کوآر ایچ سی تورڈھیرپہنچا دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے بی ایم سی شاہ منصور منتقل کردیا واضح رہے کہ چندہفتے پہلے شہربھرمیں ڈینگی وائرس کے خلاف قیمتی ادویات کی گھرگھر سپرے مہم بھی چلائی گئی ہے جبکہ متاثرہ نوجوان میٹرک پاس شہر میں سارادن اپنی دکان پر ٹیلرنگ کاکام کرتا رہتاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...