صوابی ،گورنمنٹ کالجز کے طلباء کا بورڈ آف گورنرز کیخلاف مظاہرہ

صوابی ،گورنمنٹ کالجز کے طلباء کا بورڈ آف گورنرز کیخلاف مظاہرہ

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی میں دوسرے روز بھی سرکاری کالجز کے طلباء نے کالجوں میں اصلاحات بلخصوص مالی خودمختاری اور مجوزہ بورڈ آف گورنر ز کے قیام کے خلاف اساتذہ کا کلاسز سے بائیکاٹ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ،گورنمنٹ کالج لاہور کے طلباء نے صوابی جہانگیرہ روڈ جبکہ گورنمنٹ کالج شیوہ کے طلباء نے کرنل شیر چوک کے مقام پر مردان صوابی روڈ کو بند کردیا ،اس دوران ٹریفک کی آمدورفت بند رہی ،طلباء کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا کلاسز سے بائیکاٹ کی وجہ سے ان کا تعلیمی مستقبل تاریک ہورہاہے ،اساتذہ کا اپنے مفادات کے لئے ہڑتال سے ہمارا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ،بعدازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...