ڈاکٹر شاہدہ نسرین ذاکر ممبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکیشن ٹریبونل تقرری

ڈاکٹر شاہدہ نسرین ذاکر ممبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکیشن ٹریبونل تقرری

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ2014کی شق21اور خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل رولز2016کے رول نمبر3کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مجاز حکام نے ڈاکٹر شاہدہ نسرین ذاکر کی تقرری بحیثیت ممبر(ٹیکنیکل)آف خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کر دی ہے۔ مذکورہ تقرری ان کے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے کنٹریکٹ بنیادوں پر تین برسوں کی مدت کیلئے یا65برس کی عمر تک پہنچنے تک،جو بھی پہلے ہو، کے لئے ہوگی۔اس امر کااعلان محکمہ جنگلات،ماحولیات اور جنگلی حیات حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...