فوڈ انسپکٹر چارسدہ کیجانب سے شبقدر کے غریب اور مزدوروں کو ہراساں کرنے کا انکشاف
شبقدر( نمائندہَ خصوصی )فوڈ انسپکٹر چارسدہ کیجانب سے شبقدر کے غریب اور مزدور وں کو ہراسان کرنے کا انکشاف، خودساختہ جرمانوں کی وجہ سے اکثر دکاندار اپنا کاروبار سمیٹ رہے ہیں، فوڈ انسپکٹر چارسدہ ، تنگی میں کیوں نہیں جاتے صرف شبقدر میں جرمانے کی شکل میں لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ کیوں شروع کررکھا ہیں، عوام کی جانب سے استفسار، تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر چارسدہ کی جانب سے شہر ناپر سان شبقدر کے کاروباری طبقہ پر ناجائز جرمانوں کا سلسلہ جاری ہیں، اور روزانہ کے بنیاد پر کبھی فوڈ والے ، تو کبھی انتظامیہ کے اہلکار چھاپہ مارتے نظر آتے ہیں، لوگوں پر بے جا جرمانے لگائے جاتے ہیں، اور معلوم بھی نہیں کہ یہ جرمانے سرکاری خزانہ میں جمع ہوتے ہیں یا پھر ان افسران کے جیبوں میں چلے جاتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہر دکاندار کوکسی نہ کسی طریقے سے جرمانہ کیا جاتا ہیں ، شبقدر کے تاجر برآدری نے الزام لگایا ہیں کہ آیا ضلع چارسدہ میں دوسرے تحصیل بھی موجود ہیں، یا نہیں، یا شبقدر ان افسران کو سونے کی چڑیا دکھائی دی رہے ہیں، جہاں پر سب افسران کو کھلی چھوٹ حاصل ہیں، اور غریب دکانداران کو تنگ کرکے ان سے رقم بٹورتے ہیں، اس موقع پر تاجر تنظیم جماعت اسلامی یوتھ کے صدر رہنماء تجلی نور احمد زئی نے کہا ہیں کہ محکمہ فوڈ اپنے اپ کو لگام دی بصورت دیگر ان کے خلاف شبقدر بازار چوک میں اختجاجی مظاہر کرینگے کیونکہ شبقدر کے عوام کے ساتھ مزید زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔