ٹی ایم اے اہلکاروں نے میر ی رقم ہڑپ کرلی ہے ،منہاج

ٹی ایم اے اہلکاروں نے میر ی رقم ہڑپ کرلی ہے ،منہاج

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرکاری اداروں میں کمیشن پرکام کرنے والے ٹھیکدار منہاج نے ٹی ایم اے ڈگر کے عملہ پر الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ ایک سال سے ٹی ایم اے اہلکاروں نے میرے ایک لاکھ روپے کی سیکورٹی اور ایک لاکھ بل ہڑ پ کردئے ہیں ۔ٹی ایم او ڈگر ۔تحصیل ناظم اور ڈی سی بونیر کو کئی بار درخواستیں دے چکی ہو مگر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہو ئی اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ٹی ایم اے ڈگر نے میرے بقایاجات ادا نہیں کئے تو کام کرنے والے مزدوروں کو ساتھ لیکر ٹی ایم اے ڈگر کے سامنے احتجاج کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے ڈگر پر عائید ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگر میں مقامی صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا ۔منہاج نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل بھائی کلے کی گلی کوچوں کا ٹھیکہ 13 لاکھ روپے میں لیا تھا اور مقررہ معیاد کے اندر اندر میں کام مکمل کیا ۔میں ایک غریب کمیشن پرکام کرنے والا کنٹریکٹر ز ہو ۔متعلقہ محکمہ نے میرے دو بل ادا کئے ۔مگر فائینل بل ایک لاکھ روپے اور ایک لاکھ سیکورٹی بل ابھی تک بقایا ہے ۔میں نے کام کی تکمیل کے لئے مختلف دکانداروں سے قرض سامان لیاہے جسکی بقایات جات ابھی تک میرے ذمے واجب الاداہے ۔میرے ساتھ کام کرنے والے غریب مزدوروں کی رقم بھی واجب الاداہے ۔میں نے فائنل بل او ر سیکورٹی کے سلسلے میں ٹی ایم او ڈگر ،تحصیل ناظم اور ڈپٹی کمشنر بونیر کو تحریری طور پر اگاہ کیاہے ۔مگر ابھی تک میرے درخواست پر کوئی عمل درامد نہیں ہوا ۔فائنل بل اور سیکورٹی کی رقم ٹی ایم اے ڈگر کے اہلکاروں نے نکال کر ہڑ پ کئے ہیں اور وہ مجھے برملا کہتے ہے کہ جو کچھ کرنا چاہتے ہوں کروں ۔میں اعلی حکام سے اپیل کرتاہوں کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر میرے دولاکھ روپے مجھے ادا کرے ورنہ میں مزدوروں کو ساتھ ملاکر ٹی ایم اے ڈگر کے سامنے مین روڈ پر شدید احتجاج کروں گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...