شیر گڑھ ،رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

شیر گڑھ ،رقم کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

شیر گڑھ(نامہ نگار) شیر گڑھ میں ہسکال پمپ کے قریب رقم کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا شیر گڑھ پولیس نے فوری کاروائی کرکے دو گھنٹوں کے اندر ملزمان گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دئیے تفصیلات کے مطابق جھنڈئی میر امان کلے کے رہائشی محمد ریاض ولد امیر زادہ نے زخمی حالت میں شیر گڑھ پولیس کو بتایا کہ ان کا میر اسلم ولد محمد عمر سکنہ میر امان کلے جھنڈے کے ساتھ رقم کا تنازعہ چلا ارہا تھا گذشتہ روز ملزمان میر اسلم ولدمحمد عمر سکنہ جھنڈئی اورامجد ولد امداد اللہ سکنہ شگو کلے پار ہوتی مردان نے شیر گڑھ ہسکال پمپ کے قریب مجھ پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا شیر گڑھ پولیس نے فوری کاروائی کرکے ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں چھاپے مار کر دوگھنٹوں کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دئیے اور مزید تفتیش شروع کردی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...