عنقریب مکین میں ٹائپ ڈی ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے ،کور کمانڈر

عنقریب مکین میں ٹائپ ڈی ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے ،کور کمانڈر

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی) کور کمانڈر پشاور جنرل نذیر احمد بٹ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ ، تحصیل مکین میں ذولقرنین فورٹ اور تحصیل بلڈ نگ کا افتتاح کیا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کورکمانڈر پشاور جنرل نذیر احمد بٹ نے جنوبی وزیرستان تحصیل مکین کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے زیڑیکی رغزائے پہاڑی پر تعمیر کیاگیا ذولقرنین فورٹ اور تحصیل بلڈنگ مکین کا افتتاح کیا اس موقع پر 9ڈیو کے میجر جنرل نعمان ذکریہ اور بریگیڈئیر عرفان بھی انکے ہمراہ تھے اس سے قبل پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیر ستان ظفرالالسلام خٹک اور قبائلی مشران نے انکا پرتباک استقبال کیا اورمقامی سکول بچوں نے انہیں پھول پیش کیئے بعد میں کور کمانڈر نے قبائلی مشران کے جرگہ سے خطاب کیا جسمیں انہوں نے انکو یقین دلایا کہ پاک آرمی قبائلیوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے عنقریب مکین میں ٹائپ ڈی ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے جس سے قبائلیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات باہم میسر ہونگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...