عقیدہ ختم نبوتؐ قانون کو چھیرنے والے اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں:مولانا گوہر شاہ

عقیدہ ختم نبوتؐ قانون کو چھیرنے والے اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں:مولانا گوہر ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوۃ قانون کو چھیڑنے والے اپنی موت کو دعوت دے رہے ہیں۔ جے یوآئی کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ میں ایسے قوانین اور ترامیم نہیں ہو سکتی۔ وہ یونین کونسل درگئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید گوہر شاہ اور ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کلین سویپ کریگی اور انشاء اللہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ۔ عقیدہ ختم نبوۃ قانون کو چھیڑنے والے اپنے سیاسی موت کے پر وانے پر خود دستخط کر رہے ہیں۔ علمائے کرام کے ہوتے ہوئے اسمبلی میں ایسے قوانین اور ترامیم نہیں ہو سکتی۔ قبل ازیں مولانا سید گوہر شاہ نے درگئی کیلئے نئے ٹرانسفارمروں ، فرش بندی ، سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر درگئی یونین کونسل کے امیر مفتی وصال ، مولانا ثناء اللہ ، مولانا الیاس اور حاجی دانشمند بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...