قیام امن میں پولیس کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ،راحت اللہ

قیام امن میں پولیس کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ،راحت اللہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر راحت اللہ خان نے کہا ہے کہ قیام امن کی بحالی میں پولیس شہداء کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں، شانگلہ پولیس اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے، شہید کبھی مرتے نہیں،امن کی بحالی میں شہادت پانے والے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شانگلہ میں شہداء سیل قائم جس کا انچارج ایس آئی علی حسین کو مقرر کر دیا گیا ہے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں محکمہ پولیس شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،شہداء کے لواحقین کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کریں گے، شانگلہ پولیس کے شہداء لواحقین کو سرکار کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کی فراہمی ، شہداء پیکج ،تنخواہ، پنشن ، بچوں کی اسکالرشپ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ خان نے گزشتہ روز اپنے دفتر الپوری میں شانگلہ پولیس کے شہدا ء کے لواحقین سے تفصیلی بات چیت اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اس موقع پر تینوں سرکلوں الپوری،بشام،اور پورن کے ایس ڈی پی اوز سے اجلاس کیا،جس میں آمن وآمان کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی ۔ڈی پی او شانگلہ نے شہداء کے لواحقین کے مسائل سنے اور موقع پر موجود تمام ایس ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے سرکل میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کریں کہ وقتا فوقتاً شہداء کے لواحقین کے ساتھ ان کی دادرسی کیلئے ملاقات کیا کریں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے کیونکہ شہداء کے لواحقین ہمارے خاندان کے مانند ہیں دفتر میں موجود لواحقین شہداء نے اپنے اپنے مسائل پیش کی جس پر ڈی پی او شانگلہ نے متعلقہ اہلکاران کو دفتر طلب کرکے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے لواحقین شہداء کو یقین دہانی کرائی کہ ہمارے دفتر کے دروازے اپ کیلئے کھولے ہیں اور اپ کا جو بھی مسئلہ ہو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین خان محسود کی سپیشل ہدایت ہیں کہ شہداء کے لواحقین کو ہر قسم کی مدد اور سہولیات فراہم کیا جائے ۔ڈی پی او راحت اللہ خان نے تمام ایس ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء لواحقین کو ہر قسم کی مدد اور سہولیات فراہم کریں وطن کے محافظوں کی قربانیوں کی بدولت اج صوبہ اور بالخصوص شانگلہ میں عوام الناس امن کا سانس لے رہے ہیں جنہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کردئے ہیں۔ اجلاس میں سب ڈویژنل پولیس افسر شانگلہ غلام صادق خان ، سرکل پولیس آفسرالپوری امجد علی خان ، سرکل پولیس آفسر بشام اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔ اور لواحقین کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...