صوبائی وزیر اوقاف کی سپیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کے طریقہ کار سہل بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر اوقاف کی سپیشل ہیلتھ کیئر پروگرام کے طریقہ کار سہل بنانے کی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے زکوٰۃ ، اوقاف ومذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’’سپیشل ہیلتھ کیئر پروگرام ‘‘ کے طریقہ کار کو مزید سہل بنائیں تاکہ مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحقین زکوٰۃکا بروقت علاج معالجہ ہوسکے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ زکوٰۃ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری زکوٰۃ فریحہ پال، چیئرمین زکوٰۃ کونسل جسٹس(ر) غلام محی الدین اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحقین زکوٰۃکے علاج معالجے کے لئے مالی معاونت کی منظوری بھی دی گئی۔ حاجی حبیب الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زکوٰۃکی رقم حکومت کے پاس نادار اوربے سہارا لوگوں کی امانت ہے اوریہ امر خوش آئند ہے کہ محکمہ زکوٰۃ اسے پوری شفافیت کے ساتھ مستحقین میں تقسیم کررہاہے ۔تاہم انہوں نے محکمہ کوہدایت کی کہ زکوٰۃکی تقسیم کے طریقہ کار کوآسان بنانے کے لئے رولز میں ضروری ترامیم لانے کے لئے تجاویز اورسفارشات مرتب کریں تاکہ متعلقہ فورم کے سامنے انہیں پیش کیا جائے اورمنظوری لی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...