شیر گڑھ ،پی ٹی سی انتخابات ،فضل الرحمان صدر منتخب

شیر گڑھ ،پی ٹی سی انتخابات ،فضل الرحمان صدر منتخب

شیرگڑھ(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول لالہ جان کلے ہاتھیان کے پی ٹی سی انتخابات مکمل اتفاق رائے سے فضل الرحمان صدر جبکہ خائستہ رحمان شاہین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اسی سلسلے میں جی پی ایس لالہ جان کلے میں میں ایک انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں والدین اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پی ٹی سی انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں آئندہ تین سال کے لئے متفقہ طور پر فضل الرحمان صدر،خائستہ رحمان شاہین جنرل سیکر ٹری جبکہ عزیز اللہ،عام زیب،پرویز خان،صاحب زادہ،طاوس خان،محمد اسلام اورعلی رحمان پی ٹی سی ممبران منتخب ہوئے نو منتخب صدر فضل الر حمان اور کابینہ کے دوسرے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف لے کر باقاعدہ کام شروع کر دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...