جندول ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا احتجاج

جندول ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا احتجاج

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمرباغ کے کلاس فور ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاونس منظور نہ ہونے کے خلاف احتجاج ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو صوبائی سطح پر ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہسپتال ثمرباغ کے کلاس فور ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کلاس فور ملازمین کے صدر سید غفار باچہ کا کہنا تھا کہ صرف کلاس فور ملزمین کے علاوہ محکمہ صحت کے تمام کیٹگریز کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے مگر ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ہم نے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کیلئے احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس کی منظوری دی تھی مگر بعد میں اپنے وعدہ سے مگر گئیں انہوں نے کہا کہ اب گذشتہ دو دنوں سے علامتی احتجاج پر ہیں تاہم اگر صوبائی حکومت نے حسب سابق رویات کے مطابق ان کے مطالبات پرکان نہ دھرے تو کلاس فور ملازمین صوبائی سطح پر ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے ، کلاس فور ملازمین نے صوبائی حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ان کے مطالبات کو جلد از جلد منظور کر دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...