رستم میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعدد کیخلاف مقدمات

رستم میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعدد کیخلاف مقدمات

رستم(نمائندہ پاکستان) سب ڈویژن واپڈا رستم کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، کنڈہ مافیا کے مجرمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کئے گئے، لاکھوں روپے بقایاجات جرمانے بھی وصول ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن واپڈا رستم محمد سجاد خان کی نگرانی میں لائن سپر نٹنڈنٹ محمد کامران خان ، میٹر ریڈر امجد علی ، محمد اکبر نے چارسدہ پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران کنڈہ مافیا کے چار مجرموں کو موقع پر گرفتار کرکے چارسدہ پولیس کے حوالے کرکے پابند سلا سل کر دیئے جبکہ کاروائی کے دوران علاقہ میں چار لاکھ تیس ہزار روپے جرماہ بقایاجات کی ریکوری بھی کی گئی ۔ اس موقع پر ایس ڈی او سب ڈویژن واپڈا رستم محمد سجاد خان میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پیسکو اہلکار کنڈہ کلچر اور اور بجلی چوروں کے خلاف مہم کے طور پر کاروائی کر رہے ہیں تاکہ موجودہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...