پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (درجہ چہارم)کے چارسالہ انتخابات مکمل نبی امین صدر منتخب

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (درجہ چہارم)کے چارسالہ انتخابات مکمل نبی امین صدر ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (درجہ چہارم)کے چارسالہ انتخابات مکمل نبی امین صدرجبکہ حضرت حسین منصور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پیرامیڈیل ایسوسی ایشن کے چارسالہ انتخابات کیلئے اخری نامزدی کی اخری تاریخ 7اکتوبرمقررکی گئی تھی دوسراپینل سامنے نہ انے پرمندرجہ ذیل صوبائی کابینہ منتخب ہوچکی ہیں صوبائی صدرننی امین حال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور،سینئرنائب صدرعالمزیب ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال مردان ،صوبائی نائب صدراول محمداقبال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چارسدہ ،صوبائی نائب صدردوئم مقبول شاہ جمرودخیبرایجنسی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حضرت حسین منصورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شازمین پشاور،جائنٹ سیکرٹری قیوم زادہ سوات،فنان سیکرٹری امین اللہ باجوڑایجنسی ،رابطہ سیکرٹری فیاض آحمدنوشہرہ ،پریس سیکرٹری محمداسلم کرک ،افس سیکرٹری فضل محمدبٹ خیلہ ،نائب صدربرائے پشاورڈویژن ناصرخان نائب صدربرائے بنوں ڈویژن عبدالغفاربنوں ،نائب صدرمالاکنڈڈویژن شیرزادہ سوات ،نائب مردان ڈویژن سرتاج مایارمردان ،نائب صدرکوہاٹ ڈویژن فرہادحسین کوہاٹ اورنائب صدبرائے فاٹا محمدحکیم خان باجوڑایجنسی منتخب ہوچکے ہیں دریں اثناء نومنتخب جنرل سیکرٹری حضرت حسین منصورنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھرکے ملازمین نے مجھ پرجواعتماد کااظہارکیاہے ہم ان کے اعتماد کوکھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اوران کے حقو ق کے حصول کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ۔انہوں نے کہاکہ پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس کے لئے بہت جلدبنی گالہ میں عمران خان کے گھرکے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...