ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی پٹواریوں کو اپنے حلقوں میں موجودگی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی پٹواریوں کو اپنے حلقوں میں موجودگی کی ہدایت

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالد الیاس نے ضلع بھر کے پٹواریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں ہر صورت اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ عدم تعمیل پر متعلقہ پٹواری کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک حکمنامے میں دیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی وژن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر کوحقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا آئینہ دار بنائیں گے اور کسی کو عوام کا استحصال کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر سرکاری فیس کے علاوہ کوئی فیس مقرر نہیں لہٰذا عوام ہر گز اضافی فیس نہ دیں بلکہ اضافی فیس لینے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں دوسروں کے لئے نشان عبرت بنائیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنی شکایات کے سلسلے میں فون نمبرات 0922-9260031اور 0922-9260268پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...