ڈیرہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن خورد میں رات کے وقت نا معلوم چور عبد الغفور نامی شخص کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری کر کے لے گئے ،گومل یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ درابن خورد میں نامعلوم چور رات کو عبد الغفور نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے آٹھ تولے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے چوری ہونیوالے زیورات لاکھوں روپے مالیت کے تھے گومل یونیورسٹی پولیس نے عبد الغفور کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...