ڈیرہ ،ٹانک کے رہائشی سے 1 کلو چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے المعز شوگر مل کے قریب کاروائی کے دوران ٹانک کے رہائشی سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق پہاڑ پورپولیس نے المعز شوگر مل کے قریب کاروائی کے دوران ٹانک کے علاقہ عمر اڈہ کے رہائشی منشیات فروش امیر بادشاہ ولد حسین شاہ سے دوران تلاشی 1320گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔