وائس چانسلر نے عمران خان کی پریس کانفرنس میں شرکت کر کے قوائد کی خلاف ورزی کی:فیصل کریم کنڈی

وائس چانسلر نے عمران خان کی پریس کانفرنس میں شرکت کر کے قوائد کی خلاف ورزی ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں شرکت کرکے سرکاری قوائد کی خلاف ورزی کی ہے جس پر گورنر خیبر پختونخواہ جو گومل یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کو قانونی کارروائی کرنی چاہئے عمران خان نے گومل یونیورسٹی میں سیاسی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے ایک علمی ادارہ کا تقدس پامال کیا ہے ۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پی ایس ایف کے ٹیلنٹ ایوارڈ شو میں ہم بھی شریک ہوئے مگر ہم نے سیاسی خطاب سے گریز کیا کیونکہ تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑے نہیں ہیں گومل یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان جو ایم این اے بھی ہیں کو سیاسی اجتماع سے خطاب کرا کے دیگر جماعتوں کے سربراہوں کو بھی یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کی راہ ہموار کی ہے جو افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی بتائے کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے دورہ پر وسائل کہاں سے خرچ کئے گئے ۔ بلین ٹری پراجیکٹ میں پہلے ہی کرپشن زبان زد عام ہے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے لیئے بلین ٹری فنڈز سے وسائل لگانا بھی کرپشن ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کیا گیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ گومل یونیورسٹی جائیں گے مگر وہ بھی نہیں گئے اور عمران خان نے وہاں جو زبان استعمال کی اور گومل یونیورسٹی کا وائس چانسلر اور دیگر حکام اس کی پریس کانفرنس میں شریک تھے اس پر ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین سے بھی وضاحت طلب کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتے ہیں مگر ڈیرہ اسماعیل خان میں انہوں نے اپنے شہید صوبائی وزیر سردار اسرار خان شہید کے بارے میں بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی پیش رفت یا شہید سے متعلق ایک لفظ تک نہ بولا جو قابل مذمت ہے مگر پی پی پی شہید اسرار کے قتل پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...