بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے،شاہ غلام قادر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے،شاہ غلام قادر

مظفرآباد(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے۔ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں کی مسلسل خاموشی تشویشناک ہے۔ امریکہ سی پیک پر اعتراض کی بجائے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تو نہ صرف خطے میں امن وامان قائم ہو گا بلکہ کشمیری عوام کو آزادی کا حق ملنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے ادارے کی ساکھ بحال ہو گی۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ سی پیک کسی مُلک یا عالمی طاقت کے خلاف نہیں بلکہ چین سمیت دُنیا کے ممالک اپنے مُلکوں کے عوام کی معاشی ترقی کے لےئے کوشاں ہیں، ہر مُلک اور قوم کو حق ہے کہ وہ ترقی کے لےئے اپنے وسائل بروئے کار لائے۔ شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر لائن پر بلا جواز فائرنگ نہتے کشمیریوں کی شہادت اور قابل احترام خواتین کے بال کاٹنے کے واقعات پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی رویہ کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جانا چاہےئے۔ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور سی پیک سے ترقی کے سارے راستے نکلتے ہیں۔ امن کے قیام کے لےئے پاکستان نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے جسے عالمی برادری کو سراہنا چاہےئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...