جان و مال کی پرواکیے بغیر حق وباطل میں فرق کرنا اسوہ حسینی ہے،مولانا خالد نقشبندی

جان و مال کی پرواکیے بغیر حق وباطل میں فرق کرنا اسوہ حسینی ہے،مولانا خالد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)بزم یادگار صوفیاء جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام فاروق آباد (مسہ کسوال ) کے زیر اہتمام شہادت سیدناامام حسینؓ و پیام کربلا کانفرنس کا انعقاد گزشتہ روز زیر سرپرستی خواجہ و خواجگان حضرت پیر محمد فاروق نقشبندی کیا گیا اس موقعہ پر علامہ مولانا خالد اقبال نقشبندی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ حضرت سیدنا اما م حسینؓ نے اپنی اور اپنے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی دے کر اہل عالم کو یہ پیغام دیا کہ ہردورکے جابر وفاسق کے سامنے اعلائے کلمۃ اللہ کی آواز بلند کرنا ہی ایمان کی اصل روح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جان و مال کی پرواہ کئے بغیر حق و باطل میں فرق کرنا اسوۂ حسینی اور پیام کربلا ہے اس موقع پر حضرت پیر محمد فاروق نقشبندی نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ حلف نامے میں تبدیلی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لاکر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی حرکت نہ کر سکے تمام حاضرین نے من و عن تسلیم کر کے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کئے اور کہا کہ ختم نبوت ہی ہمارا ایمان ہے اور اس کی خاطر جان دینا ہی اسوۂ حسینی اور پیام کربلا ہے ،ذمہ داران کو سزا دینا حکومت وقت کا کام ہے اگر ذرہ برابر بھی سستی دکھائی گئی تو پھر عوامی سمندر کے آگے بند باندھنا حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔