حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی،لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،چوہدری عظیم

حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی،لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،چوہدری عظیم

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ لوٹ مار کی باریاں لگا کر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ملک کو مہنگائی،بیروزگاری ، دہشت گردی، لاقانونیت،ناانصافی کی دلدل میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ملک کے خزانہ میں کمی جب کہ حکمرانوں اور ان کے خاندانوں کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوتاگیا پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ملک سے لوٹی ھوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور راجہ طارق کیانی نے داؤد احمد،راجہ جاوید ٹھیکدار امجدکی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعدد شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاانہوں نے کہا اس وقت ملک میں ایک صاف شفاف ایماندار اور محب وطن قیادت کی اشد ضرورت ہے جو چیئرمین عمران خان کی صورت میں موجود ھے عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین مرتبہ آزما چکے تھے ھر بار ان جماعتوں نے عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین کی عوام میں تحریک انصاف کی روز بروز بڑھتی مقبولیت سے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں خوف زدہ ہو کر آپس میں گٹھ جوڑ کر رہی ہیں لیکن 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف عوام کی طاقت سے ان سب کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...