گوجرخان،وارڈ نمبر7میں قصاب سر عام چربی پگھلانے لگے

گوجرخان،وارڈ نمبر7میں قصاب سر عام چربی پگھلانے لگے

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) وارڈ نمبر7میں قصاب سر عام چربی پگھلانے لگے اہل علاقہ کا جینا دوبھر ہو گیا دھویں کے باعث سانس لینا دشوار ہوگیا شہر کی گنجان ترین آبادی وارڈ نمبر 7میں قصابوں نے سر عام چربی اور دیگر آلائشیں پگھلانے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جس کے دھویں اور بدبو سے اہل علاقہ کا جینا بھی دوبھر ہو چکا ہے جب کہ معصوم بچے بڑی تعداد میں سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیںآبادی مکینوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور اندرون محلے میں چربی پگلانے کاسلسلہ بند کرایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...