سرکاری عہدہ پوری قوم کی امانت ہوتا ہے،اے سی مری

سرکاری عہدہ پوری قوم کی امانت ہوتا ہے،اے سی مری

مری(محبو ب لو ن سے)اسسٹنٹ کمشنر عارف اللہ اعوان نے کہا کہ سرکاری عہدہ پوری قوم کی امانت ہوتا ہے ا ور اس کی حفاظت اور اسے کرپشن سے پاک رکھنا آپ کا فرض اولین ہے اور اس امانت میں خیانت کا مرتکب افسر نہ صرف عوام کا مجرم ہوتا بلکہ اسے روز محشر اپنے خداکو بھی جواب دینا ہوگاانہوں نے ان خیالات کا اظہار مری میں نیب راولپنڈی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے منعقدہ مضمون نویسی ، تقریری اورمصوری کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کی گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیاتقریب سے ڈ ائریکٹر نیب راولپنڈی محمد اکمل،سی او سکولزراولپنڈی قاضی ظہور الحق،پروفیسر طارق حبیب ،پرنسپل لبنیٰ اور دیگر نے بھی خطاب کیا نیب راولپنڈی نے کرپشن کا بوجھ نوجوان نسل پر ہوتا ہے کے عنوان سے تعلیمی اداروں میں مختلف مقابلے منعقد کروائے جس کا بنیادی مقصد معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ تھا ان مقابلوں میں تحصیل بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر طلبا وطالبات نے کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کے حصول کے لئے حلف بھی اٹھایااور مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عارف اللہ اعوان نے ان مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے تقریب میں اساتذہ ،سٹوڈنٹس ،سول سوسائٹی اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...