مسلم کانفرنس کا یوم تاسیس شان شایان طریقے سے منایا جائیگا ،مقررین

مسلم کانفرنس کا یوم تاسیس شان شایان طریقے سے منایا جائیگا ،مقررین

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مسلم کانفرنس کے 85ویں یوم تاسیں سے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا فیصلہ کیا گیا ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم کانفرنس کا یوم تاسیس شان شایان طریقے سے منایا جائیگا ،ڈویژن کے مام ضلعی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ یونین کونسلوں کی سطح پر بھی تقریبات منعقد ہوں گی اجلاس میں سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمان ،سید اظہر گیلانی،خواجہ محمد شفیق ،انصر پیرزادہ ،شیخ مقصود احمد ،سمعیہ ساجد راجہ ،سید یاسر نقوی،سجاد انور عباسی،سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ ،اعجاز عباسی،بشارت مغل ،مشتاق قریشی،سلیم اعوان ،میر امتیاز ،سید غلام مصطفیٰ شاہ نقوی،عاصم نقوی،کوثر پروین ایڈووکیٹ،صائمہ طارق ایڈووکیٹ،سید خالد گیلانی،تصورموصوی ،سید وقاص گیلانی ،شوکت عباسی ایڈووکیٹ ،شیخ خورشید انورودیگر نے شرکت کی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی سودا اعظم جماعت ہے اور ریاستی جماعت ہے مسلم کانفرنس مظفرآبادڈویژن 17,16,15 اکتوبر کو مظفرآبادڈویژن میں تقریبات کا انعقاد کرئیگی اور 16تاریخ کو مظفرآباد ڈویژن سے کارکنان راولپنڈ ی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے،انہوں نے مسلم کانفرنس کے عہدیداروں ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ ،ٹریڈونگ ،لائر ونگ ،ودیگر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی مسلم کانفرنس کی تقریبات کا اہتمام کریں اور شان شایان طریقے سے منائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...