کلرسیداں،غیرشادی شدہ لڑکی کے اغوا کاالزام،ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،غیرشادی شدہ لڑکی کے اغوا کاالزام،ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) تھانہ کلر سیداں پولیس نے 27 سالہ غیر شادی شدہ بی اے پاس لڑکی کو اغواء کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔شکیل احمد چوہدری سکنہ چنام نے پولیس کو بیان دیا کہ میں زمینداری کرتا ہوں ،مورخہ 4 اکتوبر، میں اور میری بیوی مکئی کی فصل کاٹ رہے تھے ،تقریبا چار بجے شام میری 27 سالہ بیٹی مسماۃ (پ)ہمیں پانی دینے کیلئے آئی اور تھوڑی دیر کے بعد واپس چلی گئی ،ہم قریبا پانچ بجے کے قریب کھیتوں سے فارغ ہو کر گھر پہنچے بیٹی گھر میں موجود نہ تھی ۔چند ماہ قبل اس کے پاس موبائل فون تھا جو کہ گھر میں بند پڑا ہوا تھا ،موبائل فون چیک کرنے پر مسمی محمد ثالث سکنہ شیخوپورہ سے رابطہ پایا گیا اور مجھے قوی شبہ ہے کہ محمد ثالث نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...