صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان دوروزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گے ،تفصیلات کے مطابق سابق صدر وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان گزشتہ روز مظفرآباد پہنچ گئے آج حلقہ لچھراٹ پٹہکہ نصیر آبادکا دورہ کریں گے جہاں وہ جماعتوں کارکنوں کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کریں گے اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے لچھراٹ کے دورے کے انتظامات مکمل ،آج اُن کا شاندار استقبال ہو گا ۔دورے کے دوران اُن کے ہمراہ مظفرآبادڈویژن کے سینئر عہدیداران وسابق وزراء اکرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید ،میر عتیق الرحمان ودیگرعہدیداران ہمراہ ہوں گے ،اپنے دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان گزشتہ روز مظفرآباد پہنچے تو کوہالہ کے مقام پر مسلم کانفرنسی کارکنوں نے اُن کا شاندار استقبال کیا ۔