مودی سرکارمقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،مہرالنساء

مودی سرکارمقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے،مہرالنساء

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء نے بھارتی ایجنٹوں کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اندر خواتین کو ہراساں کرنے چٹیاں کاٹنے اور خواتین کو تفتیشی سنٹروں میں بلائے جانے کے اقدام کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے اور تحریک آزادی کو دبانے کیلئے انسانیت کی حدوں کو بھی کراس کرگیا ہے۔محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر برما فلسطین سمیت دنیا بھر میں جاری آزادی کی تحریکوں کی حمایت کرے او قابض وجارہا ممالک کو ظلم وبربریت سے باز رکھنے کیلئے اقدام کرے۔نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ملک قرار دینے والے بھارت کی طرف سے اقلیتی آبادی کے خلاف اور آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال قابل مذمت ہے انہوں نے انسانیت حقوق کے اداروں سے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے اندر جاری بربریت کا نوٹس لینے اور تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور اپیل کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...