حسینیت ایک جہد مسلسل جوہراس نظام کیخلاف ہے جو نظام الہیٰ کیخلاف ہو،پروفیسریٰسین

حسینیت ایک جہد مسلسل جوہراس نظام کیخلاف ہے جو نظام الہیٰ کیخلاف ...

جہلم( نامہ نگار)حسین اور یزید دو کردار ہیں۔حسین وہ کردار ہے جب فرعون کے مقابل تھا تو موسیٰ تھا۔جب غرور کے سامنے تھا تو ابراہیم تھا۔جب ذبح ہونے والا سامنے تھا تو اسماعیل تھا اور جب وہ مکمل ہو کر آیا تو اب وہ حسین ہے۔ان خیالات کا اظہارسلطان الدلائل علامہ پروفیسر یٰسین قادری نے مرکزی جامع مسجد دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ شادپور شریف میں منعقدہ جلسہ بسلسلہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ سے بطورمہمان خطیب تقریر کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حسینیت ایک جہد مسلسل ہے اور ہر اس نظام کے خلاف جو نظام الٰہی کے خلاف ہو۔پروفیسر یٰسین قادری نے کہا کہ حق کا نام حسین اور باطل کا نام یزید ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...