احتساب بیورو آزاد کشمیر کی کارروائی ،جعلسازی ،کرپشن میں ملوث 2ملازمین گرفتار

احتساب بیورو آزاد کشمیر کی کارروائی ،جعلسازی ،کرپشن میں ملوث 2ملازمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورونے جعلسازی ،کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث محکمہ آزادکشمیر آرایس پی اور محکمہ عشر و زکواۃ کے دوملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محکمہ آزادکشمیر آرایس پی کا ابرار احمد ولد شمس دین اور محکمہ عشر وزکواۃ ضلع کوٹلی کا ملازم ذوالفقار علی شامل ہیں۔ملزم ابرار احمد کو آزادکشمیر آرایس پی میں پروگرام منیجر ثاقب سلیم نے میں فرضی ملازم ظاہر کرتے ہوئے خزانہ سرکار سے جعلسازی کے ذریعے3,82,000/- نکلوائے۔ملزم کو آزادکشمیر آرایس پی کا ملازم نہ ہونے کے باوجود بیک وقت دو مختلف مقامات پر بحیثیت سیکورٹی گارڈ ہٹیاں بالا اور سوشل آرگنائرز ظاہر کیا گیا۔ملزم مذکور کو بحیثیت سیکورٹی گارڈ ہٹیاں بالا اور سوشل آرگنائزر حویلی کہوٹہ ظاہر کرتے ہوئے دونوں مختلف آسامیوں کے خلاف ڈبل تنخواہ مبلغ3,82,500/- روپے غیر قانونی طور پر خزانہ سرکار سے ملزم کے اکاؤنٹ میں شفٹ کئے گئے اور بعد ازاں ملزم مذکور کے اکاؤنٹ سے مبلغ2,40,000/- روپے پروگرام منیجر ثاقب سلیم کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل ہونا ثابت ہوا۔ملزم مذکور کو احتساب عدالت میں پیش کرتے ہوئے 17 اکتوبر2017 تک کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔اس کیس میں پروگرام منیجر ثاقب سلیم کو احتساب بیورو نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا جو اس وقت ضمانت پر رہا ہے۔احتساب بیورو نے دوسری کارروائی میں محکمہ عشر و زکواۃ کوٹلی میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری ذوالفقار علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم مذکور کو رشوت ستانی کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ملزم مذکور نے شاکی کو علاج معالج کی مد سے مالی امداد کا جھانسہ دے کر شاکی سے ہزاروں روپے رشوت وصول کی۔احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے احتساب عدالت میرپور سے 13 اکتوبرتک ملزم مذکور کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔دونوں ملزمان سے تفیش جاری ہے۔