تعلیم ملکی ترقی میں بنیادی کرداراداکرتی ہے،سردارسلیم خان

تعلیم ملکی ترقی میں بنیادی کرداراداکرتی ہے،سردارسلیم خان

مری(تحصیل رپو ٹر)تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے خطہ کوہسارکے بچے بہت ذہین ہیں اس سرزمین کے سپوت آج بھی ملک کے اہم ترین عہدے پر فائز ہیں لوگ اپنے بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے سکولوں میں ضرور داخل کروائیں تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردا راداکریں ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان نے کمیونٹی ماڈل سکول نمب رومال میں منعقدہ نصابی پروگرام میں مردوخواتین ،ہل علاقہ اور سکول ہذاکے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سکول کے طلباء نے تقاریر،ٹیبلو،ملی نغمے،مزاحیہ خبریں اور اسباقی پروگرام پیش کئے اور ان خاکوں کے ذریعہ علاقائی مسائل کو اجاگر کیاجن میں بنیادی مسئلہ پانی کا تھا شرکاء نے بچوں کی اعلیٰ کارکردگی کوسراہا پروگرام کی کمپےئرنگ مس رفعت الماس،مس نبیلہ کوثر،مس ارم ناز اور مس فرح نازنے خوبصورت اندازمیں کی پروگرام میں صدر محمد عرفان عباسی ،یوسی پھگواڑی سے اعجاز عباسی ،علی شمس عباسی اورراج عباسی نے بھی شرکت کی ،سردارمحمدسلیم خان نے سکول میں پانی کی فراہمی کیلئے ہینڈپمپ لگانے کیلئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا تقریب کے اختتام پر سکول کے منتظم سر طارق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...