ڈی ایس پی مری کو فوری تبدیل کیا جائے،چیئرمینوں کااحتجاج

ڈی ایس پی مری کو فوری تبدیل کیا جائے،چیئرمینوں کااحتجاج

مری(تحصیل رپوٹر) ڈی ایس پی مری کو فوری تبدیل کیاجائے ،نادرہ آفس کو جھیکاگلی منتقل کیاجائے مری پولیس کی طرف سے منتخب نمائندوں کیخلاف مقدمات کے اندراج پر مری کے چےئرمینوں کا شدید احتجاج ،سابق تحصیلدار کو راولپنڈی میں تعینات کرکے یونین کونسل انگوری کے دومواضع اسکے سپردکرنے اور ایک شہری کی گاڑی چوری ہونے پر مقدمہ درج کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر تحصیل مری کے چےئرمینوں اور وائس چےئرمینوں کا شدید احتجاج ان نکات کے حوالے سے مری میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام چےئرمینوں اور وائس چےئرمینوں نے شرکت کی جس میں چےئرمینوں عمرستی،اصغر عباسی،حاجی خلیل ،امتیاز عباسی،راشد عباسی،سردار ساجد رشید ،محمد قذافی شامل تھے اس اجلا س کا متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری پولیس اپنا قبلہ درست کرے اور منتخب نمائندوں کیخلاف مقدمات درج کرنے سے گریز کیاجائے بصورت دیگر سخت رد عمل دینے پر مجبور ہوجائینگے نادرا آفس مری کے عوام کو سہولیات کیلئے جھیکاگلی منتقل کیاجائے ،جنرل کونسلر چوہدری اشتیاق کیخلاف درج مقدمے کو فوری واپس لیاجائے جنہیں اس جرم میں پہلے ہی محکمہ جنگلات 8 ہزار روپے جرمانہ کرکے ان ے وصول کرچکے ہیں سابق تحصیلدار کو کرپشن کی بنا پر مری سے ٹرانسفر کیاگیا تھا اسفے دوبارہ راولپنڈی تعینات کرکے انگوری کے دوموضع بھی دے دئیے گئے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے منتخب نمائندوں کو نظر انداز کرکے غیر منتخب لوگوں کیلئے ذریعہ فنڈز کی فراہمی پر احتجاج بھی کیا گیا تحصیل مری اوردیگر تحصیلوں پر کوہسار ضلع بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...