دیہی عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے،محمدبشیرملک

دیہی عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے،محمدبشیرملک

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ آئی سی یو یونٹ کا افتتاح بدھ کے روز کر دیا گیا۔ افتتاح چیف ایگزیکٹو رائل فارم شیخ محمد رمضان نے کیا۔ اس یونٹ کے قیام کیلئے تمام فنڈز شیخ محمد رمضان کی تنظیم بنی یوسف فاؤنڈیشن نے فراہم کیے۔ اس موقع پر عرفان الرحمن راجہ، پرویز قریشی، عدیل افتخار، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود تمغہ امتیاز بھی موجود تھے۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بن قطب فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد بشیر ملک نے بتایا کہ ان کا مشن دیہاتی لوگوں جن کے پاس علاج کے وسائل نہیں ان لوگوں کو تمام جدید طبی سہولتیں مفت فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بیگم نور میموریل ہسپتال میں سرجری ، ڈنٹسٹری، آئی ہسپتال، ڈائلاسسز سنٹر، تین آپریشن سنٹر اور پچاس بستروں کا ہسپتال فنکشنل ہوچکا ہے اور مستقبل قریب میں یہ ہسپتال ہمہ وقت کام کرے گا۔ تقریب سے بن قطب فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر توقیر ملک نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ہسپتال مخیر حضرات کے عطیہ جات سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں اب تک 1500روپے سے زائد کی رقم خرچ ہو چکی ہے۔ چیف ایگزیکٹو شیخ محمد رمضان نے اپنے خطاب میں بتایاکہ دور دراز پسماندہ علاقوں میں پرائیویٹ شعبے میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ایک بہت بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مستقبل قریب میں علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے آئی سی یو یونٹ کے تمام اخراجات اپنے فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی بن قطب میموریل فاؤنڈیشن کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...