کلرسیداں،چارافرادکی اسلحہ کی نوک پر طالب علم سے بدفعلی

کلرسیداں،چارافرادکی اسلحہ کی نوک پر طالب علم سے بدفعلی

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)چار افراد نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو اسلحہ کی نوک پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ۔محمد آصف لیاقت ولد لیاقت علی سکنہ موضع بسنتہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا چھوٹا بھائی سعد لیاقت جو کہ کلر سیداں میں ایک نجی کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے گزشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے کے قریب گھر سے فارم لینے کیلئے کالج گیا تو کالج کے قریب تین موٹر سائیکل سوار وں نے میرے بھائی کا راستہ روک لیا اور تھپر مارے اور واحد نامی لڑکا جو کہ دھمالی کا رہائشی ہے نے پستول نکال لیا اور اسے ساتھ چلنے کو کہا جبکہ شانی عرف بلا بھائی کے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور اس کے پیچھے ایک او ر لڑکا بیٹھ گیا جس کا نام معلوم نہ ہے اور اسے زبردستی دھمالی گاؤں کے ساتھ واقع ایک مدرسہ کے قریب ویران جگہ پر لے گئے اور وہاں پر ایک اور لڑکا آ گیا ۔وہاں پر ان چاروں نے میرے چھوٹے بھائی سے موبائل فون چھین لیا نیچے جنگل میں لے گئے اور وہاں لے جا کر باقی تین ملزمان وہاں سے چلے گئے جبکہ واحد نامی ملزم نے اسے وہی بیٹھا لیا اور ہراساں کرنا شروع کر دیا ،تھوڑی دیر بعد اسے کپڑے اتارنے کو کہا ،بھائی کے انکار پر اس نے مجھے تھپڑ مارے اور پستول اور چاقو کے زور پر کپڑے اتروا لئے اور ننگا کر دیا اور اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنانے لگا اور زبردستی بدفعلی کا ارتکاب کیا۔تھوڑی دیر بعد تینوں لڑکے دوبارہ واپس آ گئے اور میموری کارڈ نکال کر مجھے میرا موبائل فون واپس کر دیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...