مظفرآباد،سٹی پولیس کاشہر میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

مظفرآباد،سٹی پولیس کاشہر میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سٹی پولیس کاشہر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔مختلف مقامات سے متعدد منشیا ت فروش گرفتار ۔ایس ایچ تھانہ سٹی پولیس راشد حبیب مسعودی کے مطابق تفتیشی افسران ظفر افسر، رفیق اعوان،محمد حفیظ،ٖڈ ی ایف سی مجاہد ،عمران،فیضان ، امجد شاہ پر مشتمل پولیس ٹیم نے منشیات فروش عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران آصف ولد خادم حسین ساکنہ شاہناڑہ سے 106گرام ہیرون برآمد کر لی ۔ ملزم آصف کے خلاف قبل ازیں منشیات کے 10مقدمات درج ہیں ۔ ملزم کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کو ہیرون فروخت کرتا تھا۔ ملزم عدیل عرف رگو ولد عبدالعزیز ساکنہ مٹن مارکیٹ سے 110گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ سید عمیر حیدر ولد سید نور حیدر شہ ساکنہ بیلہ نور شاہ اور سید مراد علی گیلانی ولد سید ظہور حسین شاہ ساکنہ سماں بانڈی سے 115گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ محمد کاشف ولد شریف ساکنہ خاگراں سے 50گرام چرس برآمد کر لی جبکہ سفیر ولد منیر ساکنہ گوجرہ کو نیا محلہ سے شراب پی کر گل گپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ راشد حبیب کا کہنا تھا کہ شہر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے ان کے صفایا تک پولیس کارروا یاں جاری رکھے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...