مظفرآباد،بی اے بی ایس سی کے نتائج ،چناب کالج گڑھی دوپٹہ کا شاندار نتیجہ

مظفرآباد،بی اے بی ایس سی کے نتائج ،چناب کالج گڑھی دوپٹہ کا شاندار نتیجہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)بی اے بی ایس سی کے نتائج کا اعلان ۔جہلم ویلی کی معروف درسگاہ چناب کالج گڑھی دوپٹہ کا شاندار نتیجہ ۔روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی بی ایس سی کے امتحان میں پچاسی فیصد رزلٹ دیا اور ضلع میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔شاندار کارکردگی پر مختلف سیاسی ،سماجی شخصیات و عوام علاقہ کی جانب سے چناب کالج کے پرنسپل اور سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو بھی مبارکباد دی ۔تفصیلات کیمطابق چناب کالج گڑھی دوپٹہ کے طلبہ نے بی ایس سی کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔کالج کی ہونہار طالبہ صدف الیاس نے 583نمبر لے کر جہلم ویلی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ اقراء خورشید 520اور سحرش نذیر 507نمبر لے کر نمایاں رہیں ۔ادارہ کی جانب سے شاندار رزلٹ دینے پر والدین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ادارہ کے پرنسپل اور جملہ سٹاف کو مبارکباد دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...