مظفرآباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل،قیدیوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

مظفرآباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل،قیدیوں کے مسائل حل کرنیکی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل،قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے جیل سپرڈنڈنٹ کو موقع پر ہدایات جاری۔میڈیکل کی سہولیات نہ ہونے کی قیدیوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ راشد مجید نے گزشتہ روز پی ڈی ایس پی آصف مغل کے ہمراہ سنٹرل جیل مظفرآباد کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کیے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران قیدیوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو میڈیکل کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ میں درپیش مسائل سے ڈسٹرکٹ جج کو آگاہ کیا۔جس پر ڈسٹرکٹ جج نے جیل سپرڈنڈنٹ کو فوری طور پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج نے جیل کی عمارت کی تعمیر مکمل کرنے جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...