کلرسیداں،ڈرائیور کو اغوا کرنیکا الزام،2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،ڈرائیور کو اغوا کرنیکا الزام،2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)ڈرائیور کو اغوا کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔اللہ دتہ ولد عبدالرحمان سکنہ بھورہ حیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں صیف العمر ہوں اور گھر پر ہی ہوتا ہوں۔میرا بیٹا عاطف جس کی عمر تقریبا 34 برس ہے اور ٹیوٹا ڈرائیور ہے، گزشتہ روز کلر سیداں گیا ،صبح 8 بجے اپنے بہنوئی محمد رمضان سکنہ طوطہ کلر سیداں کو ملا جس کے بعد آج تک واپس گھر نہ آیا،اپنے طور پر بیٹے کی تلاش جاری رکھی جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔مجھے اب پتہ چلا کہ میرے بیٹے عاطف حسین کو طارق عرف ٹیڈی ڈھوک میرہ مانکیالہ اور محمد شکیل سکنہ بھورہ حیال جو کہ میرے بیٹے کے دوست تھے اور ٹرانسپورٹر بھی ہیں اور عاطف ان کا ڈرائیور بھی ہے نے باہم صلاح مشورہ میرے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...