کلرسیداں،دوملزمان نے اسلحہ کی نوک پرنقدی،زیورات لوٹ لیے

کلرسیداں،دوملزمان نے اسلحہ کی نوک پرنقدی،زیورات لوٹ لیے

  



کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) کلر سیداں میں ڈکیتی کی واردات میں دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔محمد صدیق ولد شاکر خان سکنہ درکالی معموری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ شب اپنے آبائی گھر کے ایک کمرے میں سویا ہوا تھا کہ،رات ایک بجے کے قریب کمرے کا دروازہ کھلا اور یکدم کمرے میں روشنی پھیل گئی ،میں فوری طور پر اٹھ گیا اور دیکھا کہ دو اشخاص محمد اشفاق اور محمد حسین سکنائے ڈریال جو مسلح تھے کمرے میں آ گئے ،محمود حسین کے پاس 12 بور بندوق جبکہ اشفاق کے پاس پسٹل تھا۔ محمود نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں موجود تمام نقدی اور طلائی زیورات حوالے کرنے کو کہا ،میں نے جان کے خوف سے کمرے کی نشاندہی کی جس میں نقدی و زیورات پڑے ہوئے تھے ۔ملزمان مجھے اس کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے تمام بکسوں کی تلاشی لی اورایک لاکھ روپے کی نقدی ،دو عدد طلائی انگوٹھیاں اور ایک عدد طلائی کڑا اور گھریلوں خواتین کی تصاویر نکال لیں اور موبائل فون کا مطالبہ کیا ،میرے موبائل فون سے میموری کارڈ نکال لیا اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اور اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو جان سے مار دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...