آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں 36پولیس کے ای خدمت مراکز قائم کرنیکا حکم

آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں 36پولیس کے ای خدمت مراکز قائم کرنیکا حکم

راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے )آجی جی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں 36پولیس کے ای خدمت مراکز قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، خدمت مراکز میں پولیس کے متعلقہ عوامی مسائل ایک ہی چھت تلے حل کئے جائیں گے ، سی پی او راولپنڈی نے ریسکیو 15لیاقت باغ میں ای خدمت مرکز قائم کرنے کیلئے عمارت کا جائزہ لینے کا حکم جاری کردیا ، خدمت مراکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، ڈرائیونگ لائسنس کی لرننگ سمیت دیگر مسائل ایک چھت تلے حل کیئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز نے صوبہ بھر میں پولیس کے متعلقہ کاموں کے سلسلہ میں دفاترز کے چکروں سے بچانے کیلئے صوبہ بھر میں پولیس کے ای خدمت مراکز قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے سی پی او ز ،ڈی پی اوز کو محکمہ پولیس کے ای خدمت مرکز فوری طورپر قائم کرنے کی احکامات جاری کردیئے ہیں ، اس سلسلہ میں تمام ضلع پولیس افسران نے ای خدمت مرکز پولیس قائم کرنے کیلئے پولیس ملکیتی عمارتوں میں دفاتر قائم کرنے کے لئے سروے شروع کردیئے ہیں ، ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے اپنے سٹاف کو ٹاسک دے دیا ہے کہ وہ ای خدمت میں سے ایسی منتخب کی جائے جو ہر شہری باآسانی منزل تک پہنچ سکے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں سی پی او اسرار احمد عباسی نے ریسکیو 15پولیس لیاقت باغ میں موجود عمارت کو بھی جائز لینے کی ہدایات کیں تاکہ مری روڈ پر خدمت مرکز ہوگا تو ہر طرف سے آنے والوں کو عوامی ٹرانسپورٹ میسر ہوگی جس سے ہر کوئی خدمت مرکز آسکے گا ، معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے اس ای خدمت مرکز میں شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، ڈرائیونگ لائسنس کی لرننگ ، ایف آئی آر کی تصدیق ودیگر 12قسم کے مسائل حل کئے جائیں گے اب شہریوں کو پولیس کے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ، ادھر سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق ای خدمت مرکز پولیس راولپنڈی کو مقرر وقت کے اندر انر قائم کرنے کی ہدایت بھی دیں اس کیلئے انہوں نے باقاعدہ اپنے سٹاف کو ہدایات جاری کردیں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر کے 36اضلاع میں پولیس کے ای مراکز قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...